کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل پر پیش آیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب ایک مشتبہ شخص خارجی دہشت گرد کھیتوں کے راستےآگے بڑھ رہا تھا، اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں منکور کے رہائشی لیاقت نے روک کر اس کی شناخت پوچھی، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید جبکہ حملہ آور خوارجی ہلاک ہوگیا، خارجی دہشت گرد کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا، شہید لیاقت پاکستان ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔






















Leave a Reply