کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 سے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے ۔
عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی کراچی میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔
پولیس دیگر واقعات کی طرح ان واقعات کو بھی روکنے میں ناکام نظرآتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے۔
واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب پیش آیا، پلاٹ پر بندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی میں لاد کر فرار ہوئے۔
واقعے کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج کروا دی گئی۔چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے، بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔


























Leave a Reply