Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 12:37 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے

حالیہ پوسٹس

  • ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز
  • فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے
  • جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟
  • 10 مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا: صدرمملکت
  • آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
Headline تازہ ترین

فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے

DAILY MITHAN May 10, 2026 0


فلمی سپراسٹار سے سیاستدان بننے والے وجے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بن گئے

فوٹو: رائٹرز

جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں سپر اسٹار سے سیاست دان بننے والے سابق معروف تامل اداکار جوزف وجے ریاست کے نئے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔

وجے نے اتوار کے روز  چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تامل ناڈو کے 13 ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

خیال رہے کہ جوزف وجے نے فروری 2024 میں اپنی جماعت تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

ان کی 27 ماہ کی  نوخیر نے اپنے پہلے ہی الیکشن میں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ریاستی انتخابات میں وجے کی ‘ٹی وی کے’ پارٹی 108 نشستیں حاصل کرتے ہوئے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ 234  کے ایوان میں اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوگئیں جس کے بعد آج وہ سیاست میں باقاعدہ طور پر شامل ہونے کے 27 ماہ بعد ہی وزیراعلیٰ بننے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد  انہوں نے تین اہم فیصلے کیے جن میں گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی، خواتین کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی فورس اور ہیلپ لائن اور منشیات کے خلاف ایک مربوط نظام شامل ہے۔ 

اپنے خطاب میں وجے نے کہا کہ اب اقتدار میں آنے کے بعد کوئی بھی یہ نہ سمجھے کہ وہ من مانی کرے گا۔ انہوں نے شفاف حکمرانی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت عوام کے پیسے کی لوٹ مار نہیں کرے گی اور نہ ہی جھوٹے وعدے کرے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت حقیقی سیکولرازم اور سماجی انصاف پر قائم ہوگی اور وہ ہندو، مسلمان اور عیسائی سب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے خود کو عوام کا بیٹا اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ غربت اور مشکلات سے گزر کر اس مقام تک پہنچے ہیں، یہ ایک نیا آغاز ہے اور سماجی انصاف کا نیا دور شروع ہو رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا تو فوج دشمن پر جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی، شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم کردی گئی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
کیا آپ 10 سیکنڈ میں اس تصویر میں کسی جگہ چھپے اخبار کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
11 منزلہ عمارت سے گر کر 4 سالہ بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست ہونیکا امکان
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
شوگر ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں پاکستانی قوم کی غیرت اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی: شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
وہ بس میں آیا اور دلوں میں بس گیا، ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
‘غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے’، مریم کے 2026 میں سب سے کم مہنگائی کے دعوے پر بلال قریشی کا ردعمل
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
10 مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہری حروف سے لکھا جائےگا: صدرمملکت
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، پاکستانی سفیر برائے امریکا
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
DAILY MITHAN May 9, 2026