اکثر انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جو آنکھوں کو دھوکا دیتی ہیں۔
ایسا ہی کچھ اوپر موجود تصویر میں چھپا ہے جس کو دیکھنا آسان نہیں۔
بصری دھوکا دینے والی تصاویر میں رنگوں، ساخت اور پس منظر کے ذریعے ایسی تصویر تیار کی جاتی ہے جو حقیقت سے مختلف محسوس ہوتی ہے۔
اس طرح کی تصاویر میں چھپی چیزوں کو تلاش کرنے سے ذہنی صلاحیتوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ دماغ کی تخلیقی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
اگر آپ کی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت اچھی ہے تو کیا اسے آزمانا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر 10 سیکنڈ کے اندر اس میں کسی جگہ چھپے اخبار کو تلاش کرکے دکھائیں۔
جی ہاں واقعی اس تصویر میں ایک اخبار موجود ہے جسے آنکھوں کے سامنے موجود ہونے کے باوجود اسے دیکھنا آسان نہیں۔
تو کیا آپ اسے 10 سیکنڈز کے اندر تلاش کرسکتے ہیں؟
کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوئے؟
اگر نہیں تو جواب ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
یہ اخبار اس بینچ میں رکھا ہوا ہے جس پر ایک خاتون اور مرد بیٹھے ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ اخبار ان دونوں کے درمیان بینچ میں رکھا ہوا ہے۔

























Leave a Reply