پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ملک عقیل، دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آگئے۔
حال ہی میں اداکارہ عظمیٰ طاہر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے دانش تیمور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے دانش تیمور میں تھوڑی ‘میں’ آگئی ہے۔
عظمیٰ طاہر کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر میں تمہارے ساتھ بڑی ہوئی ہوں، مجھے تمہارے سب حالات کا پتا ہے اور پھر بولو کہ میں ہیرو ہوں، میں کروڑوں میں کماتا ہوں، معذرت کے ساتھ جب آپ اس فیلڈ میں آئے تھے تو آپ کے پاس ایف ایکس(گاڑی) بھی نہیں تھی، شو کرنے بس میں آیا کرتے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے لیکن دانش بھول گیا ہے، اچھی بات ہے آپ بہت اچھے اداکار ہیں، لیکن جن لوگوں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں، اداکارہ صدف کنول مجھ سے بہت اچھے سے ملتی ہیں۔
عظمیٰ طاہر کے اس انٹرویو پر دانش تیمور کا تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اداکار ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ملک عقیل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ بس میں آیا اور اپنی محبت سے دلوں میں بس گیا۔
انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ بھی تو ساتھ ہی آئی تھیں، آپ کہاں ہیں؟ غریب ہونا بری بات نہیں، ہر بڑا انسان کہیں نا کہیں سے شروعات کرتا ہے، جسے اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہیے۔

























Leave a Reply