Skip to content
  • Sunday, 10 May 2026
  • 12:35 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

حالیہ پوسٹس

  • ہم نہیں چاہتےکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پورے خطے میں پھیل جائے، ترک صدر
  • ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایران کی شرکت کی تصدیق کردی
  • معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے سربراہان کی قوم اور افواج کو مبارک باد
  • ڈاکٹرسارنگ قتل کیس میں پیشرفت، قتل میں ملوث ہونےکے الزام میں مقتول کی اہلیہ زیرحراست
  • معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
پاکستان

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

DAILY MITHAN May 9, 2026 0


پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جاسکتا ہے اور نہ جھکایا جاسکتا ہے: معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

فوٹو: فائل

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ اور بحری افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو  بھی قومی سلامتی کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا۔

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے: صدر مملکت

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش آبی دہشت گردی ہے، پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، ایران امریکا  تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے: وزیر اعظم

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے معرکۂ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق اللہ کے انعامات پر شکر کا دن ہے، پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدا فولادی دیوار بن کر وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبرمحاذ پر افواج نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا، پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے، دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

پاکستان سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکس ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت اور ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی حکمتِ عملی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکس ہے، پاکستان خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک ثابت قدم رہے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو ذمہ دار ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، پاکستان عالمی امن اور استحکام کا ضامن بن کر ابھرا ہے، امریکا ایران تنازع میں پاکستان کا ثالثی کردار دنیا بھر میں سراہا گیا، پاکستان امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے کیسز اسپشل کورٹس میں چلیں گے: لاہور ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی
DAILY MITHAN May 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، 1845افراد کو 5 ارب سے زائد قرضے فراہم کردیے گئے
DAILY MITHAN May 8, 2026
پاکستان
پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹیں، کے پی میں آٹا مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN May 8, 2026
پاکستان
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، سربراہ پاک بحریہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
لاہور سمیت پنجاب بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
علاقائی کشیدگی اہم سبق ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کردی
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
موٹر سائیکل سواروں کیلئے فیول سبسڈی پروگرام میں31 مئی تک توسیع
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
کسی علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری محسوس ہوا تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی: کے الیکٹرک
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک، 7 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
DAILY MITHAN May 4, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کے کیسز اسپشل کورٹس میں چلیں گے: لاہور ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
فتنہ الخوارج کے 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر
DAILY MITHAN May 9, 2026