ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے اگلے ماہ ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
خبرایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں مہدی تاج کا کہنا تھاکہ دنیا کی کوئی طاقت ایران کو ورلڈکپ کھیلنے سے محروم نہیں کرسکتی، ایرانی ٹیم نے اپنی قابلیت کی بناہ پر میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، ہم اپنے عقائد، ثقافت اور تہذیب پر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر ورلڈکپ میں شرکت کریں گے۔
مہدی تاج نے چند شرائط سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ایرانی ٹیم اور آفیشلز کو محفوظ ماحول فرام کر نا ہوگا، ایران کی ثقافت اور تہذیب پر کوئی بازگشت نہیں ہوگی، ایرانی پلیئرز اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے میں کسی قسم کا تعصب نہیں ہوگا۔
مہدی تاج کا کہنا تھا کہ ایرانی جھنڈے کی تعظیم کی جائے گی، خاص طور پر امریکی حکومت کو ہمارے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل، ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم میں خاص سکیورٹی دینا ہوگی، سپورٹرز کو صرف سرکاری طور پر تسلیم شدہ قومی جھنڈے اسٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت ہونی چاہیے، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری جھنڈے کے علاوہ کسی بھی جھنڈے کی اجازت ممنوع ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میچ سے قبل ایران کا قومی ترانہ درست اور بلا تعطل چلایا جائےگا، رپورٹرز کو صرف فٹبال سے متعلق سوالات کرنے کی اجازت ہوگی۔۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے ماہ امریکا ،کینیڈااور میکسیکو میں کھیلا جائےگا۔ ایران فٹبال ٹیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جون کو کھیلےگی۔


























Leave a Reply