(2 ستمبر 2026): بھارتی اداکارہ و ماڈل ایشا رکھی کی جانب سے سابق شوہر ریپر و گلوکار بادشاہ کے بارے میں کہے گئے الفاظ ایک بار پھر وائرل ہوگئے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا رکھی اور بادشاہ نے شادی کے 5 ماہ بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں، لیکن ایک وقت تھا جب اداکارہ و ماڈل نے اپنے سابق شوہر کے بارے میں انتہائی گرم جوشی سے بات کی تھی۔
ایشا رکھی اور بادشاہ نے 2019 کی پنجابی فلم ’دو دونی پنج‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے پروڈیوسر خود ریپر و گلوکار تھے اور اداکارہ و ماڈل نے اداکاری کی تھی۔
View this post on Instagram
فلم کی پروموشن کے دوران دونوں ایک انٹرویو کیلیے ساتھ بیٹھے تھے جہاں ایشا رکھی سے بادشاہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، ماضی کا یہ کلپ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار بادشاہ کی دوسری شادی بھی محض 5 ماہ کے بعد طلاق پر ختم ہوگئی
انٹرویو میں ایشا رکھی کا کہنا تھا کہ میں انہیں چار پانچ سال سے جانتی ہوں، پہلے مجھے لگتا تھا کہ وہ جیسے آن کیمرہ نظر آتے ہیں حقیقت میں بھی ویسے ہی ہوں گے، لیکن وہ اس کے بالکل برعکس ہیں۔
’بادشاہ بہت پیارے، سادہ مزاج اور بطور پروڈیوسر بات سمجھنے والے انسان ہیں۔ اب ہم نے ایک ساتھ فلم کی ہے۔ مجھے ایک بار بھی یہ نہیں سننا پڑا کہ ’بجٹ نہیں ہے، یہ نہیں ہو سکتا‘، جو کہ سب سے اچھی بات ہے۔ میرے خیالات بدل گئے ہیں۔ جب آپ بڑے مقام پر ہوتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ اسٹار ہیں۔ ان میں وہ غرور نہیں۔ یہ بہت اچھے انسان ہیں۔‘
ایشا رکھی نے محض پانچ ماہ قبل سوشل میڈیا پر بادشاہ کے ساتھ اپنی شادی کی خبر کو عام کیا تھا، تاہم اس وقت بادشاہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔
اداکارہ و ماڈل کی بعد کی سوشل میڈیا پوسٹس سے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل کا اشارہ ملا اور بالآخر 31 اگست کو انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
