Skip to content
  • Wednesday, 6 May 2026
  • 8:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایرانی حملوں سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا: امریکی اخبار

حالیہ پوسٹس

  • شمالی کوریاکےآئین میں ترمیم،کم جونگ اُن باضابطہ طور پر سربراہ مملکت قرار
  • ’طوفان‘، ترک دفاعی کمپنی نے جدید خودکش سمندری ڈرون متعارف کروادیا
  • مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ، جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان
  • درمیانی عمر کی وہ عام ترین عادت جو ہارٹ اٹیک کا شکار بنا سکتی ہے
  • وائٹ ہاؤس عشائیے میں ٹرمپ پر حملےکا ممکنہ مقصد ایران سے امریکی جنگ پر احتجاج تھا، ہوم لینڈ سکیورٹی
تازہ ترین

ایرانی حملوں سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا: امریکی اخبار

DAILY MITHAN May 6, 2026 0


ایرانی حملوں سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا: امریکی اخبار

مشرق وسطیٰ میں مختلف امریکی اڈوں پر ہونے والے نقصانات— فوٹو: ایرانی میڈیا

سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز سے اب تک مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصانات امریکا کے سرکاری سطح پر ظاہر کیے گئے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائی حملوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر کم از کم 228 عمارتیں یا فوجی سازوسامان تباہ یا متاثر ہوئے جن میں ہینگرز، بیرکس، ایندھن کے ذخائر، طیارے، ریڈار، مواصلاتی نظام اور فضائی دفاعی آلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نقصانات کی یہ سطح امریکی حکومت کے عوامی سطح پر دیے گئے بیانات اور اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق فضائی حملوں کے خطرے کے باعث خطے میں بعض امریکی اڈوں کو معمول کے مطابق فعال رکھنا ممکن نہیں رہا جس کے باعث بڑی تعداد میں اہلکاروں کو ایرانی حملوں کی حدود سے باہر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کی سیٹلائٹ تصاویر حاصل کرنا غیر معمولی طور پر مشکل ہو گیا کیونکہ بڑی تجارتی سیٹلائٹ کمپنیوں Vantor اور Planet نے امریکی حکومت کی درخواست پر خطے کی تصاویر کی اشاعت محدود یا مؤخر کر دی۔

تاہم ایرانی سرکاری میڈیا سے وابستہ ادارے مسلسل اعلیٰ معیار کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کرتے رہے جن میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو دکھایا گیا۔

ایرانی حملوں سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا: امریکی اخبار

ویت کے علی السالم ائیر بیس پر ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا

ماہرین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ نقصانات ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی فوج نے ایران کی ٹارگٹنگ صلاحیتوں کو کم سمجھا، جدید ڈرون جنگ کے مطابق خود کو مکمل طور پر ڈھالنے میں ناکام رہی اور بعض اڈوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملوں میں قطر کے العدید ائیر بیس پر 2 سیٹلائٹ کمیونیکیشن مراکز، بحرین کے رفہ اور عیسیٰ ائیر بیسز اور کویت کے علی السالم ائیر بیس پر پیٹریاٹ دفاعی نظام، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر میں سیٹلائٹ ڈش، کویت کے کیمپ بیورنگ میں پاور پلانٹ اور مختلف اڈوں پر ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

اسی طرح کویت کے کیمپ عریفجان اور علی السالم ائیر بیس پر ریڈار، اردن کے موفق السلطی ائیر بیس اور متحدہ عرب امارات میں تھاد دفاعی نظام، سعودی عرب کی پرنس سلطان ائیر بیس پر E-3 Sentry کمانڈ اینڈ کنٹرول طیارے اور ری فیولنگ ٹینکر کو بھی نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی۔

ایرانی حملوں سے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کو سرکاری دعوؤں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا: امریکی اخبار

کیمپ عریفجان پر ہونے والے نقصانات— فوٹو: پلینٹ

امریکی حکام کے مطابق بعض خلیجی ممالک نے اپنی سرزمین سے امریکی جارحانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دی تاہم بحرین اور کویت کے اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جس کی ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ  وہاں سے HIMARS جیسے امریکی راکٹ سسٹمز کے ذریعے ایران پر حملے کیے جارہے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ نے واضح کیا کہ یہ جائزہ صرف دستیاب سیٹلائٹ تصاویر پر مبنی جزوی تخمینہ ہے اور اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مولانافضل الرحمان کا مولانا ادریس کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ، جمعہ کو پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
درمیانی عمر کی وہ عام ترین عادت جو ہارٹ اٹیک کا شکار بنا سکتی ہے
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
ہفتوں تک ایران میں پھنسے رہنے کے بعد چین کے اسکول میں دوستوں سے ملاقات کرنیوالا بچہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدےکی خبریں، خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
شیماکرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی پر پولیس افسران معطل
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای کا گرافی میٹریل کی تیاری اور برطانیہ برآمد کرنیکا اعلان
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
شہریوں نے بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی موومنٹ کا پروٹوکول توڑ دیا، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 6, 2026
تازہ ترین
ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ مکمل طور پر بحال اور فعال کردیاگیا
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران یورینیئم افزودگی روکنے اور اعلیٰ افزودہ یورینیئم ملک سے باہر منتقل کرنے پر آمادہ ہوگیا: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
2026 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کا بیان،پاکستان اور دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
DAILY MITHAN May 6, 2026
تازہ ترین
پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
DAILY MITHAN May 6, 2026
تازہ ترین
صدر ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم روکنے کے جراتمندانہ اقدام پر انکا شکر گزار ہوں: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026
تازہ ترین
سعودیہ کا خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی پر اظہار تشویش، پاکستان کی ثالثی و سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری اسکول ٹیچر جاں بحق
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
گیسٹرو کیسزمیں غیرمعمولی اضافہ، روزانہ 150 سے زائد مریض اسپتال پہنچنے لگے
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلے صفائی بل میں شہریوں کو 4 ماہ کا بل بھیج دیا
DAILY MITHAN May 6, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر موٹرسائیکل اور بسوں کیلئےعلیحدہ لین مختص کرنیکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
علاقائی کشیدگی اہم سبق ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض
DAILY MITHAN May 6, 2026