عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا جادو چل گیا اور ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے کانسرٹ میں لاکھوں کا مجمع گلوکارہ کی آواز کے سحر میں کھو گیا۔
ریوڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر چودھویں کے چاند کی روشنی کے دوران گلوکارہ شکیرا کی سحر انگیز آواز کو براہ راست سننے کے لیے 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا، لاطینی موسیقی کی ملکہ نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا اور ہر کوئی جھومنے پر مجبور ہو گیا۔
کولمبو سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے کانسرٹ کو اسی مقام پر گزشتہ برس ہونے والے لیڈی گاگا اور 2024 میں ہونے والے میڈونا کے کانسرٹس سے تشبیہ دی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔


























Leave a Reply