کمشنر کراچی کی جانب سے کے ایم سی کو شہر میں 5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار بازار نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ، سفاری پارک اور گلستان جوہر بلاک 5 اور 6 میں مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کے ایم سی نے 11مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔


























Leave a Reply