امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع سے جلد باہر نہیں نکلےگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتےکیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جاچکے ہوتے۔
امریکی صدر نے فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں رہی، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے، وہ بہت اچھے لوگ تھے، ایران کی پہلے اور دوسرے درجےکی قیادت ماری جا چکی، یہ برے لوگ تھے، انہوں نے 45 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا جب تک وہاں کام مکمل نہ ہو جائے، ایران سے متعلق یہ کام پچھلے صدور کے دور میں کر دینا چا ہیے تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400 بحری جہاز کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہو جائیں گی، ٹرمپ نے کہا ایسا نہیں کریں گےکہ جنگ سے جلدی سے نکل آئیں اور مشکل دوبارہ سے کھڑی ہو جائے۔


























Leave a Reply