Skip to content
  • Friday, 1 May 2026
  • 5:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گاڑی کے سفر کے دوران پیٹرول کے خرچے میں کمی لانے میں مددگار ٹِرکس

حالیہ پوسٹس

  • اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ
  • چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
  • ایل این جی موصول ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے: اویس لغاری
  • بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
  • کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
دنیا

گاڑی کے سفر کے دوران پیٹرول کے خرچے میں کمی لانے میں مددگار ٹِرکس

DAILY MITHAN May 1, 2026 0


گاڑی کے سفر کے دوران پیٹرول کے خرچے میں کمی لانے میں مددگار ٹِرکس

ایسا بہت آسانی سے ممکن ہے / فائل فوٹو

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھا ہے مگر اب بھی وہ خام ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی جگہ لینے کے لیے تیار نہیں۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام چیزوں کو عادت بنا کر آپ پیٹرول پر کیے جانے والے ماہانہ اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں۔

پیٹرول مائلیج کو بہتر بنانے سے فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنا بھی ممکن ہے۔

سفر کی منصوبہ بندی کریں

اگر ایک گھنٹے کا سفر ایک گھنٹہ 10 منٹ میں طے ہو تو پیٹرول جلنے کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے، تو ہر جگہ جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔

گاڑی کا انجن چلانے سے قبل ایسے راستوں کا انتخاب کریں جہاں ٹریفک کم ہو اور منزل تک جلد پہنچنے میں مدد مل سکے، اس حوالے سے گوگل میپس سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

ٹائر پریشر

اگر آپ پیٹرول کی نمایاں بچت کرنا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ ٹائر پریشر اس حوالے سے ائیر کنڈیشنر سے زیادہ اہم ثابت ہوتا ہے۔

ٹائر میں ہوا کم ہونے سے پیٹرول کا خرچہ بڑھتا ہے۔

رفتار کا خیال رکھیں

اگر گاڑی کی رفتار بہت زیادہ ہو تو پیٹرول مائلیج بہت تیزی سے کم ہوتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گاڑی کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہونے پر پیٹرول مائلیج میں 3 میل تک کمی آتی ہے۔

اے سی کا استعمال کریں

اگر آپ گاڑی کو کھڑکیاں کھلی رکھ کر چلاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ہوا کی زیادہ مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے اور ایندھن بھی زیادہ جلتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ائیرکنڈیشنر کے استعمال سے ایندھن کی زیادہ بچت ہوتی ہے۔

غیر ضروری سامان رکھنے سے گریز کریں

گاڑی میں محض اضافی 22 کلوگرام وزن سے پیٹرول مائلیج میں ایک فیصد کمی آتی ہے۔

اگر آپ روزانہ گاڑی استعمال کرتے ہیں تو اس میں اضافی سامان ذخیرہ کرنے سے گریز کریں۔

جارحانہ انداز سے بریکس کے استعمال سے گریز کریں

اچانک رفتار بڑھانے اور بریکس لگانے سے پیٹرول کے مائلیج میں 15 سے 40 فیصد تک کمی آتی ہے۔

رفتار کو بار بار کم زیادہ کرنے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے تو یکساں رفتار سے گاڑی چلانے کو ترجیح دیں۔

بریک لگانے کی بجائے رفتار کم کرنے کو ترجیح دیں

آپ بریک لگانے کی بجائے پیڈل سے پیر ہٹا کر گاڑی کی رفتار سست کرکے بھی پیٹرول کی بچت کر سکتے ہیں۔

گاڑی کی صفائی

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گرد سے ہائی وے پر گاڑی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خراب کارکردگی کا مطلب زیادہ پیٹرول جلنا ہے، تو اپنی گاڑی کی صفائی کا خیال رکھیں۔

پیٹرول ٹینک کے ڈھکن کا خیال رکھیں

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 17 فیصد گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک کے ڈھکن خراب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ہر سال کروڑوں گیلن پیٹرول ہوا میں بخارات بن کر اڑ جاتا ہے جبکہ مائلیج میں بھی کمی آتی ہے۔

رکی ہوئی گاڑی کا انجن بند کر دیں

اگر تو آپ ایک منٹ سے زیادہ وقت تک گاڑی کو کسی جگہ روک رہے ہیں تو بہتر ہے کہ انجن کو بند کردیں۔

ماہرین کے مطابق رکی ہوئی گاڑی کا انجن اگر 10 منٹ تک چلتا رہے تو ایک گلاس پیٹرول ضائع ہو جاتا ہے۔

گیئرز بھی اہم ہیں

جس حد تک ممکن ہو آخری گیئر میں گاڑی چلائیں کیونکہ لوئر گیئرز میں رفتار بڑھانے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔

محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کریں

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جارحانہ انداز سے ڈرائیونگ کرنے کے نتیجے میں ہائی وے پر پیٹرول مائلیج 33 فیصد جبکہ شہر کے اندر 5 فیصد گھٹ جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
جنگ بندی کے باوجود ایران سے کویت کی پروازیں دگنا سفر کیوں کر رہی ہیں؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے، آئی اے ای اے
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کےگرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں
DAILY MITHAN May 1, 2026
دنیا
برطانیہ کے بادشاہ سے کہوں گا وہ کوہ نور ہیرا واپس کردیں: ظہران ممدانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
بوائے فرینڈ کو پیسے دینے سے منع کرنے پر لڑکی نے لڑکے کیساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
مذہبی گروپ کیخلاف جنسی الزامات کی تحقیقات، کئی افراد گرفتار
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
دبئی میں جائیداد خریدنے پر 2 سالہ رہائشی ویزا ملے گا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
امریکاکا ایران کے خلاف پہلی بار ہائپرسونک میزائل تعینات کرنے پر غور، امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کیساتھ جنگ بندی کی پیشکش
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
دنیا
امریکی خاتون اول کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
یو اے ای میں 2 پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
ایران جنگ کے بعد پہلی بار امریکی وزیر جنگ اور جنرل ڈین کین کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
امریکا میں 250ویں یومِ آزادی پر خصوصی پاسپورٹس متعارف، ٹرمپ کی تصویر بھی شامل
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
مالی میں کشیدگی جاری، طوارق باغیوں کا مالی سے روسی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
ایران کا امریکا کی جانب سے جہازوں کو قبضے میں لینے پر اقوام متحدہ سے شدید احتجاج
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
برطانیہ کے شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
دنیا
واٹس ایپ پرائیوٹ چیٹ بھی سائبر قانون سے مستثنیٰ نہیں، یو اے ای میں شہریوں کو سخت وارننگ جاری
DAILY MITHAN Apr 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026