امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
صدر ٹرمپ اور برطانیہ کے شاہ چارلس اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ عشایئے کے لیے وائٹ ہاؤس سے باہر آئے تو فوٹو سیشن کے لیے رُکنا پڑا۔
اس موقع پر میلانیا نے ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑ دیا، ٹرمپ ہاتھ نہ چھوڑنے کی کوشش کرتے نظر آئے ، ٹرمپ نے دوبارہ واک کرنے سے پہلے پھر میلانیا کا ہاتھ تھام لیا۔ دو قدم چل کر پھر رُکنا پڑا ، یہاں بھی میلانیا ہاتھ چھڑواتی نظر آئیں، ٹرمپ نے چلتے چلتے پھر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا صارفین اسے ٹرمپ سے میلانیا کی بے رُخی قرار دے رہے ہیں، اس پہلے بھی میلانیا اور ٹرمپ کی ایسی ہی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہے۔


























Leave a Reply