Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 7:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی: مصطفیٰ کمال

حالیہ پوسٹس

  • ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان قونصلر و ویزا سروس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں: قمر رضا
  • ایران کے پاس زمین کے علاوہ بڑے بحری جہازوں میں بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے: ماہرین
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر کا اضافہ
  • بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
Headline تازہ ترین

ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی: مصطفیٰ کمال

DAILY MITHAN Apr 28, 2026 0


ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی: مصطفیٰ کمال

فائل فوٹو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے تیسری عالمی جنگ ہونے سے روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی میں بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی۔

قومی ادارہ برائے صحت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ تعالی نے ریاست چلانے والوں سے کام لے لیا ہے، ہمیں آج گرین پاسپورٹ پر کریڈٹ مل رہا ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی، ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تونسہ میں اس سال ایچ آئی وی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو کیس رپورٹ کیا جا رہا ہے وہ 2024 کا ہے جبکہ اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا کوئی آؤٹ بریک نہیں ہوا ، کل 618 کیسز ہیں، جن میں سے اسلام آباد سے 210 کیسز ہیں، اسلام آباد میں راولپنڈی، آزاد کمشیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان سے لوگ آتے ہیں جن کی تعداد 408 ہے، یچ آئی وی کے خطرات موجود ہیں۔

 مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے گلوبل فنڈ امداد کرتا ہے، 2024 سے 2026 کےلیے فنڈ 65 ملین ڈالر تھا، جس کی معیاد جون 2026 میں ختم ہو جائے گی، 65 ملین ڈالر میں سے حکومت کو 3.9 ملین ڈالر کو دیے گئے، 61.1 ملین ڈالر کی ہم باز پرس نہیں کر سکتےکیونکہ یہ این جی اوز کےپاس ہے، باقی رقم نئی زندگی اور یو این ڈی پی کو دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ 2020 تک پورے ملک میں 49 اے آر ٹی سینٹرز تھے، ان میں 37000 لوگوں کی اسکریننگ ہوئی جن میں سے 6910 کیسز مثبت آئے، 2025 میں اے آر ٹی سینٹرز کی تعداد 97 ہو گئی، ان سینٹرز میں 374126 ٹیسٹ ہوئے، 14182 کیسز مثبت آئے،کیسز میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، پاکستان میں ایچ آئی وی کے 84000 کیسز رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ61ہزار لوگوں کا علاج جاری ہے اور 24ہزار مریض لاپتاہیں، ایچ آئی وی کی دوا صرف حکومت کے پاس سے ملتی ہے، ایچ آئی وی لاعلاج مرض نہیں، جو علاج کروا رہا ہو اس سے بیماری پھیلتی نہیں ہے، ایسے مریض کو زندگی بھر دوا لینا پڑتی ہے، اب ایسی دوا آ رہی ہے جس کی سال یا 6 ماہ میں ایک ڈوز لینی ہوگی۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق 8 لاکھ ڈالر کی مچھر دانیاں پاکستان سےچوری ہوئیں،کسی کو سزا نہیں ہوئی، ہم اپنی کوتاہیوں کو چھپائیں گے نہیں، ہیلتھ کیئرسسٹم کوسنجیدہ نہیں لیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے، میرے پاس قابل ٹیم ہے، ہم نے بڑی ریفارمز کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں پہلے 3 سی سی کی سرنج پر پابندی عائد کی گئی، اب 10 سی سی کی سرنج پر بھی پابندی لگانے جا رہے ہیں، 10 سی سی پر پابندی کی ڈریپ سے منظوری ہوگئی ہے، اب کابینہ پاس کرے گی، ایچ آئی وی کے 98 اسکریننگ سینٹرز ہیں، اسے 106 کرنے جا رہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان قونصلر و ویزا سروس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں: قمر رضا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
مچھر، مکھیوں، لال بیگ اور چیونٹیوں سمیت کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے والے 5 عام پودے
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
حرکت قلب تھم جانے کے 40 گھنٹے بعد ایک شخص کرشماتی طور پر پھر زندہ ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ مکمل
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ فون تیار کیے جانے کا امکان
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
آج کراچی میں ہونے والے کوالیفائر میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
مئی میں بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
معیشت بہتری کی جانب گامزن، جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی امید ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
کم عمری کی شادی زیادتی شمار ہوگی، 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل منظور
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے سے زائد کی کمی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر پر قبضہ، پاکستانی مغوی کی کرب میں ڈوبی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
نواز شریف کی طرح کسی بھی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: اداکار وسیم عباس
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں8 ماہ کے دوران 224 ارب روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026