Preloader

انگلینڈ نے پاکستان کو لارڈز ٹیسٹ میں بھی آؤٹ کلاس کر دیا۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 208 رنز پر آؤٹ ہو ئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین کیپس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوئی اور ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مڈل آرڈر سعود شکیل97 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شان مسعود 26 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق صفر، محمد رضوان ایک، کپتان بابراعظم اور اذان اویس 6، 6رنز بنا سکے۔

انگلینڈ نے 16 سال بعد پاکستان کو لارڈز میں شکست دی ہے اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگ کا آغاز 7 وکٹوں پر 177 رنز سے کیا اور 31 رنز کے اضافے پر باقی تینوں وکٹیں گر گئیں۔ ڈین لارنس 54 اور ہیری بروک 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی پیسر محمد عباس نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں لے کر میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 9 کر لی۔ محمد علی اور خرم شہزاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگ 290 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر فلاپ ہوئی اور پہلی اننگ میں صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوئی، جس کے باعث انگلش ٹیم کو 180 رنز کی قیمتی برتری حاصل ہوئی تھی۔

قومی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ اذان اویس 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ سعود شکیل نے 16 رنز بنائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *