Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 12:03 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈٹ کر کھڑا ہے ایران!

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی
  • اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا
  • کیا ہانیہ اور عاصم کی شادی ہو رہی ہے؟ یشما گل نے سوال پر کیا جواب دیا؟
  • اربوں روپے کے ای چالان سسٹم میں بڑی خرابی کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا
  • فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، حکومت کا فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
Headline تازہ ترین

ڈٹ کر کھڑا ہے ایران!

DAILY MITHAN Mar 13, 2026 0


1979 کے اسلامی انقلاب نے ابھی ایران ہتھیایا نہیں تھا کہ تہران اور سینکڑوں دوسرے شہروں کی سڑکیں احتجاجی ہجوم سے لبالب بھری، ایک ہی نعرہ ’مرگ بر امریکا‘ 46سال بیتنے کو، ایرانی فضا آخری خبریں آنے تک اسی جوش و ولولہ سے ’مرگ بر امریکا‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

28 دسمبر 2025 سے شروع احتجاجی مظاہروں کے اندر جب منظم تشدد عام ہوا تو تشدد کی حوصلہ افزائی اور حمایت میں امریکا نے ایران پر حملے کی دھمکی دی، اگرچہ گیدڑ بھبکیاں، خدشہ اتنا کہ بوجوہ EPSTEIN FILES سے بلیک میل ہوکر صدر ٹرمپ ایران پر حملہ کر ہی نہ دے۔ 

اسلامی انقلاب شیاطین کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے، پچھلے 46سال میں کونسا حربہ، جو ایران کو تباہ کرنے کیلئے آزمایا نہیں گیا،  پچھلے سال 12روزہ جنگ میں امریکا کودا اور B-52 بمبار طیاروں کے ذریعہ ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر بمباری کی تو صدر ٹرمپ نے صراحت سے بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا، سمجھ سے بالاتر کہ جنوری 2026 سے پھر جوہری پروگرام کا قضیہ کہاں سے کھڑا ہو گیا؟ 

12 جون 2025 کو جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو بقول ٹرمپ ’ایران نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی‘ ، 12روزہ جنگ کی ذلت ہی کہ اسرائیل ہر صورت امریکی شہباز کو ایرانی ممولے سے لڑوانے پر مصر تھا، نیتن یاہو پچھلے تین ماہ میں درجن بار امریکا گیا اور بالآخر ٹرمپ کو جنگ کیلئے آمادہ کر لیا، جنوری میں فسادات پر اُکسانے والے 800کے قریب اسرائیلی اور CIA کارندے جب گرفتار کیے اور انکو آناً فاناً پھانسی دی جانی تھی۔

صدر ٹرمپ تو لڑائی کے بہانے ڈھونڈ رہا تھا، دھمکی دی کہ اگر غداروں کو پھانسی دی گئی تو ہم ایران پر بم گرا دیں گے، ایرانی قیادت انتہائی زیرک اور حکمت سے مالامال، پھانسیاں ملتوی کر دیں، ماحول نہ بنا تو پھر سے یورینیم افزودگی کا تنازع اُٹھا دیا ۔

 ایران نے کسی نہ کسی طرح امریکاکو مذاکرات پر آمادہ کر لیا، یورینیم کی افزودگی کی ہر حد اور قدغن ماننے کا عندیہ بھی دیا تو نئی شرط لگا دی کہ میزائل پروگرام بند کرو اور خطرناک ہتھیار ہمارے حوالے کرو، ابھی نئی شرائط پر مذاکرات ہو ہی رہے تھے کہ دوران مذاکرات حملہ کر دیا۔

 اس سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان جامع ایٹمی ہتھیار نہ بنانے اور اپنی یورینیم افزودگی پلانٹس کے معائنے سخت کرنے کا ایک معاہدہ  JCPOA صدر اوباما انتظامیہ کیساتھ جولائی 2015  میں ہوا  جبکہ اس معاہدے کے ضامن روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی تھے ، صدر ٹرمپ نے عملداری سے پہلے بغیر کسی وجہ معاہدہ پر خطِ تنسیخ پھیر دیا۔

ایسے وقت جبکہ 1979ء کا انقلاب ابتلا اور آزمائشی دور سے گزر رہا تھا، ملکی ادارے فوج، بیوروکریسی کے نمایاں لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ گئےتھے،  فوج کا نظام درہم برہم اور بیوروکریسی کا ادارہ زمیں بوس تھا، انقلاب نے ابھی پاؤں نہیں جمائے تھے کہ پابندیاں عائد ہو گئیں، 1980ء سے 1983ء کے درمیان صدر، وزیراعظم، پارلیمان کے 73ممبران، سپریم کورٹ کا چیف جسٹس، سائنسدان، مذہبی اسکالر چن چن کر شہید کیے گئے۔

8سال درجنوں ممالک کی مدد شامل، عراق کو ایران پر حملہ آور رکھا، سازشوں کا لامتناہی سلسلہ آج تک ختم نہ ہوا، 1978ء سے ایران میں احتجاج شروع ہوئے تو باقاعدہ دامے درمے قدمے سخنے ساتھ دیا، امریکا تعلیم کیلئے  پہنچا تو ان احتجاجی مظاہروں کا عملی حصہ بنا، خوشی کی انتہا جس اسلامی انقلاب کا خواب پاکستان میں دیکھ رہا تھا ، من و عن ایران میں آچکا تھا ۔

 شاہ ایران کیخلاف احتجاجی تحریک ابھی ابتدائی مراحل میں تھی کہ مغربی میڈیا نے مذہبی شیعہ تحریک کا نام دیا، ڈھنڈورا پیٹا تاکہ ایران عالم اسلام سے کٹ جائے، امریکا کے ایماپر، تمام اسلامی ممالک نے ایسے دینی رہنماؤں کی پذیرائی کی، جنہوں نے بڑھ چڑھ کر حکومتی سرپرستی میں ایران کیخلاف فرقہ واریت کو ہوا دی۔

اگرچہ ایرانی انقلاب فرقہ واریت کے تعصب میں کسی حد تک رَنگا تھا، انقلاب کے سَرخیل ، مدارالمہام امام خمینیؒ کا قبلہ سو فیصد درست تھا، اقتدار سنبھالتے ہی تمام اسلامی دنیا کے چیدہ چیدہ دینی رہنما ، مذہبی اسکالر( پاکستان میں مولانا مودودیؒ ) کے پاس خصوصی نمائندے بھیجے ، بلاتفریق رابطے قائم کیے۔

 اقتدار سنبھالتے ہی پہلا اعلان اسرائیل کو سرزمین فلسطین سے فارغ کرنا اور فلسطینی تحریک آزادی کی مدد کو فریضہ اقامت دین قرار دیا، ایرانی آئین کا حصہ بنایا ، آزاد فلسطین کی تحریک میں PLO ، الفتح نمایاں ، ایران ایسی ساری تنظیموں کی حمایت میں سینہ سپر ہو گیا، بیت المقدس کی آزادی کیلئے 27 رمضان المبارک کو یوم القدس منانے کا اعلان کیا،  تب سے آج تک ایرانی پوری دنیا میں 27 رمضان کو یوم القدس مناتے ہیں ۔

 جب 1987ء میں حماس وجود میں آئی ، باوجودیہ کہ اخوان المسلمین کا آف شوٹ تھی ، ایران نے پلک جھپکائے بغیر حماس کو گود لیا جبکہ سُنی حکمران حماس کی حمایت کا سوچ کر ہی سُن ہو چکے تھے،7 اکتوبر 2023ء القسام بریگیڈ کا حملہ ممکن ہی نہ تھا اگر ایران کی شفقت اور سایہ میسر نہ ہوتا،  اگر اسرائیل زمانے میں رسوا ہے تو 7 اکتوبر 2023 اسکا نقطہ آغاز تھا، ایران دو ریاستی فارمولے کا نہیں ، صرف فلسطینی ریاست کا داعی ہے اور اسرائیل کو گھس بیٹھیا تصور کرتا ہے۔

28 فروری کو کیے جانیوالےامریکا اسرائیل حملےکا آج 12 واں دن ہے ، ایران نے امریکا اور اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رکھے ہیں،  ایران کیلئے اپنی بقا کا مسئلہ ، اپنی آزادی اور سالمیت کی ڈٹ کر حفاظت کر رہا ہے، امریکا اور اسرائیل جنگ سے نکلنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، مگر کوئی راستہ ملنے کو نہیں، ایران اگلے چھ ماہ جنگ کی حکمتِ عملی کیساتھ میدان عمل میں ہے۔

 حکمت عملی کا کمال کہ دنیا کی اکانومی آج ایران کے رحم و کرم پر ہے، فقط آبنائے ہرمز چند ماہ بند رکھنی ہے ، دنیا اقتصادی تباہی کے دہانے پر ہوگی، یہی وجہ ہے کہ ساری دنیا کا ٹرمپ کو جنگ بند کرنے پر اصرار ہے، ایرانی فوج کے ترجمان کاتازہ بیان کہ منگل سے درجنوں ممالک ہمارے پاس امریکا کا جنگ بندی پیغام لیکر آئے، مگر ہمیں جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ایران کی نئی قیادت نے جنگ بندی کیلئے ممکنہ تین مطالبات رکھے ہیں۔

(1) امریکہ 30 دن کے اندر اپنے سارے فوجی اڈے مع سازو سامان اٹھائے اور خطے سے کوچ کر ے۔

( 2) 60 دن کے اندر ایران پر ہر طرح کی ٹیکنالوجی ٹرانسفرکی پابندیاں ختم کرے ۔

 (3) پچھلے 45 سال کی پابندیوں ، ٹارگٹ کلنگ، آپریشنز اور جنگوں سے ایران کا 800 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، پورا کیا جائے، اگر یہ تینوں مطالبات پورے نہ ہوئے تو (1) ایران آبنائے ہرمز کو مکمل بند کر دے گا۔

(2)  روس اور چین اپنے فوجی اڈے ایرانی سرزمین پر بنائیں گے۔

 (3) ایران نیوکلیئر ہتھیار اپنے میزائلوں پر نصب کر دے گا ۔ کر لو جو کرنا ہے ’’ ڈٹ کر کھڑا ہے ایران۔’


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اربوں روپے کے ای چالان سسٹم میں بڑی خرابی کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، حکومت کا فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
ٹیسوری کو ہٹاکر وفاق نے واضح پیغام دیا ہے کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
نتین یاہو مخالف اسرائیلی ایکٹیوسٹ نے تل ابیب میں تباہ حال عمارت کی ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
کے پی 40 ارب کا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری میں سنگین بے ضابطگیاں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا، ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو رواں سال کے پہلے 7 ماہ 5.17 ارب ڈالر کے قرضے موصول
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، مشتبہ شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، مزید 8 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
نئے سپریم لیڈر کے بیان کے بعد ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، تل ابیب نشانہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026