اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا۔
لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں رات سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کردیے، رات گئے تہران اور دیگر شہروں میں دھماکے سنے گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج نے ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب یونیسف نے کہا ہے کہ اس جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں، ان میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا ۔


























Leave a Reply