Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 8:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

حالیہ پوسٹس

  • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
  • سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
  • کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
  • لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
Headline تازہ ترین

گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

DAILY MITHAN Mar 11, 2026 0


گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا

یہ پروگرام مفت دستیاب ہوگا / فائل فوٹو

گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے شعبے میں مہارت کے حوالے سے تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا ہے۔

یہ پروگرام لوگوں کو روانی کے ساتھ اے آئی کا استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے اور اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے عملی مہارت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اے آئی کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔

واضح رہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی عالمی معیشت کی بنیادوں کو تبدیل کر رہی ہے، اس لیے اسے سمجھنے اور استعمال کرنے والے ماہر افراد کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Ipsos اور گوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70 فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے اے آئی کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے، جبکہ صرف 14 فیصد کارکنوں کو حقیقی معنوں میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔

گوگل کا یہ اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ پروگرام ‘مشق کے ذریعے سیکھنا (Learn by Doing)’ کے تصور پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سیکھنے والوں کے پاس بہترین ٹولز موجود ہوں، پروگرام میں داخلہ لینے والے  کو گوگل اے آئی تک 3 ماہ کے لیے مفت رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے ذریعے پروگرام کے شرکا گوگل کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہ راست مشق کر سکتے ہیں اور انہیں ان ٹولز میں استعمال کر سکتے ہیں، جنہیں وہ پہلے ہی استعمال کرتے رہے ہیں، جیسا کہ جی میل، گوگل ڈاکس اور گوگل شیٹس میں موجود جیمنائی۔

یہ سرٹیفکیٹ 6 جامع کورسز اور ایک حتمی اختتامی پروجیکٹ (capstone) پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی کے پیشہ ور ماہرین کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔

کورس 1: اے آئی کی بنیاد (AI Fundamentals)، اے آئی کے بارے میں بنیادی تصورات کو سمجھیں اور مؤثر پرومپٹنگ میں مہارت حاصل کریں۔

کورس 2: پُرجوش ذہنی کاوش و منصوبہ بندی کے لیے اے آئی(AI for Brainstorming and Planning)، تفصیلی ٹائم لائنز اور پروجیکٹ پلانز تیار کرنا سیکھیں۔

کورس 3: اے آئی برائے تحقیق و بصیرت (AI for Research and Insights)، آئیڈیاز کی جانچ کے لیے گہری تحقیق کریں اور اس مقصد کے لیے NotebookLM استعمال کریں۔

کورس 4: اے آئی برائے تحریر و مواصلات (AI for Writing and Communicating)، اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیغامات اور پریزنٹیشنز تیار کریں۔

کورس 5: اے آئی برائے کانٹینٹ کی تخلیق (AI for Content Creation)، اعلیٰ معیار کے بصری کانٹینٹ، ویڈیوز، اور پریزنٹیشنز تخلیق کریں۔

کورس 6: اے آئی برائے ڈیٹا کا تجزیہ (AI for Data Analysis)، گوگل شیٹس میں جیمنائی کا استعمال کرتے ہوئے بصری اظہار کے لیے خاکے اور پیچیدہ فارمولے تیار کریں۔

حتمی اختتامی پروجیکٹ (Capstone): ایپ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال (AI for App Building)، وائب کوڈنگ میں مہارت حاصل کریں اور بغیر کسی کوڈ کے عملی ایپس تیار کریں۔

یہ پروگرام مصروف پیشہ ور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور جسے سیکھنے والا اپنی رفتار سے 10 گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر سکتا ہے۔

ہر سات ماڈیولز کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے، جس سے سیکھنے والے لنکڈ ان پر اپنی پیشرفت دکھا سکتے ہیں۔

گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اب COURSERA پر دستیاب ہے جبکہ مزید معلومات یا داخلے کے لیے https://grow.google/intl/en_pk/ai-professional پر وزٹ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
31 مئی کو طلوع ہونے والا بلیو مائیکرو مون کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026