اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نےکہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہوئے، ان مقامات میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حملوں میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سفیر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کردی۔
ایرانی سفیر نے ایک ہنگامی خط میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل و جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ 4 سفارتکار 8 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے بیروت کے ہوٹل کو نشانہ بنائے جانے والے حملے میں شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری سفارت خانہ ، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر شہید ہوئے۔


























Leave a Reply