اسلام آباد: فائیو جی اسپیکٹرم کی آکشن کا پہلا اسٹیج مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔
وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی دن ہے کہ 600 میگا ہرٹز کا اسپیکٹرم آکشن ہوا جب کہ پاکستان میں اس سے قبل 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم موجود ہے ۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ اسی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ سلو ہے اور پاکستان خطے میں سب سے کم اسپیکٹرم پر کام کر رہا تھا۔
وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فیلڈ مارشل بھی ہمیں ہر مرحلہ عبور کرنے میں مکمل مدد دیتے ہیں۔


























Leave a Reply