آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر پہنچانے پر لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر کرتی آزاد نے سخت تنقید کی ہے۔
کرتی آزاد نے کہا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے، جب بھارت 1983 ورلڈکپ جیتا تو اُس ٹیم میں ہندو ، مسلمان، سکھ اور عیسائی کرکٹرز شامل تھے، وہ ٹرافی بھارت لائی گئی تھی۔
کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ فاتح ٹیم نے بھارت کی نمائندگی کی، سوریا کمار اور جے شاہ کی نہیں، جب محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے جاسکتے ، سنجو سیمسین چرچ نہیں لے کر گئے تو ٹرافی مندر کیوں لے جائی گئی؟
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں، آئی سی سی کے صدر جے شاہ ٹرافی کے ہمراہ مندر کس حیثیت میں گئے؟
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنے ہی ملک سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


























Leave a Reply