برطانوی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق جانبدارانہ اور منفی کوریج میں اضافہ ہوگیا ۔
برطانیہ کے 30 بڑے خبر رساں اداروں میں شائع 40 ہزار سے زائد مضامین کا جائزہ لینے والے سینٹر فار میڈیا مانیٹرنگ نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق شائع کردہ نصف مضامین میں شدید تعصب پایا گیا۔
برطانوی میڈیا میں شائع تقریباً 70 فیصد مواد میں اسلام اور مسلمانوں کو منفی تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔
برطانوی حکومت نے مسلم دشمنی سے متعلق تعریف شائع کردی جس کے مطابق مسلمانوں کے خلاف دشمنی سے مراد جان بوجھ کر ایسے مجرمانہ اعمال میں ملوث ہونا، ان میں مدد دینا یا انہیں فروغ دینا ہے جن میں تشدد، توڑ پھوڑ، ہراساں کرنا یا دھمکی دینا شامل ہے۔
مسلمانوں کے خلاف جسمانی، زبانی، تحریری یا الیکٹرانک ذرائع سے کیے جانے والے اقدامات بھی مسلم دشمنی کے زمرے میں آئیں گے۔


























Leave a Reply