سیالکوٹ کے حاجی پورہ پر مسلح افراد نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنےکا مطالبہ کیاتاہم پمپ انتظامیہ نے کین میں مزید پیٹرول دینے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ پمپ انتظامیہ کے انکار پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پیٹرول قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔


























Leave a Reply