روسی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا
روسی میڈیا نےیہ بات گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے کہی۔ رپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تیل کے لیے طویل عرصے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کررہا ہے تاہم اس سے پہلے بھی روسی خام تیل خرید چکا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا گیاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافہ پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر کا اضافہ کردیتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچیں توسالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھ جائےگا۔


























Leave a Reply