پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول بحران کی خبروں کو مسترد کردیا۔
پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ پیٹرول کی قلت کی اصل وجہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی محدود سپلائی ہے۔ پیٹرول بحران کی خبروں کومسترد کرتے ہیں۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوبروقت اور وافر سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کرے۔
ادھر پیٹرول قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ تمام پیٹرول پمپس پر بڑی مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے، چند پمپس پر زیادہ رش ہونے سے پیٹرول کی قلت رپورٹ ہوئی ہے، ان تمام پمپس پر ری فیلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
انتظامیہ نے کہا کسی پمپ پر پیٹرول دینے سے انکار کیاجائےتو لازمی آگاہ کریں، شہری پیٹرول پمپس کےخلاف بذریعہ سوشل میڈیا پر بھی آگاہ کرسکتے ہیں۔


























Leave a Reply