Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:13 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات

حالیہ پوسٹس

  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
Headline تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات

DAILY MITHAN Mar 3, 2026 0


ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات

 ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم اپنی ناقص پرفارمنس کے سبب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ پر بوجھ بن گئے— فوٹو:فائل

امیدیں، توقعات اور خواب سب ٹوٹ گئے، آئی سی سی کرکٹ ایونٹ میں گرین شرٹس ایک بار پھر خالی ہاتھ ہی گھر لوٹ گئے۔ 

2023 کے بعد تین سال کے دوران یہ چوتھا موقع ہے کہ آئی سی سی کی سطح پر منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آخری چار ٹیموں میں جگہ نا بناسکی۔ بھارت میں 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے تک محدود رہی۔ 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کی قیادت میں پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی۔

2025 میں پاکستان یواے ای میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں قومی ٹیم کا سفر گروپ مرحلے سے آگے نا بڑھ سکا اور اب اس سلسلے میں سری لنکا اور بھارت میں آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2026 نیا اضافہ ہے۔ جب قومی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں دائیں ہاتھ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان جن کا یہ پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا، انھوں نے غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 29سال کے اس بلے باز نے 7 میچوں کی 6 اننگز کے دوران 239 گیندوں پر 160.25کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 383رنز اسکور کیے۔ 

اس کے برعکس ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم اپنی ناقص پرفارمنس کے سبب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ پر بوجھ بن گئے۔ 6میچوں کی 4اننگز میں 91 رنز بنانے پر کوچ مائیک ہیسن کو انھیں سری لنکا کے مقابلے پر ٹیم سے ڈراپ کرنا پڑا۔ کپتان سلمان علی آغا جن کا تین سال میں پاکستان کیلئے یہ تیسرا اور بطور کپتان پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔

انھوں نے تو بطور بلے باز اور فیلڈ میں بطور کپتان آنسوؤں سے ہی رلا دیا۔ شاداب خان نے ایونٹ میں کمزور امریکا،نمبیا اور نیدر لینڈز کے خلاف کوٹے کے چار اوورز کیے، البتہ بھارت،انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ان کے ہاتھوں کے طوطے ہی اڑ گئے۔ صائم ایوب نے تو قسم کھا رکھی تھی کہ وہ بیٹنگ میں نہیں چل کر دیں گے۔ بولنگ پر ان کو کتنا کھلاتے تو مجبوراً سری لنکا کے خلاف انھیں باہر بٹھایا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سب نے سوال کیا اور پاکستان کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے ایونٹ میں 10.52کے اکانومی سے رنز دے کر ثابت کردیا۔ کہ اب ٹی 20 میں ان کو آرام کروانا ہی وقت کا تقاضہ ہے۔ 

پاکستان نے 2023 سے 2026 کے عرصے میں جو چار آئی سی سی ایونٹ کھیلے ۔ اس میں بابر اعظم ،فخر زمان ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان وہ 5 کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہر ایونٹ میں شرکت کی۔ البتہ کارکردگی کی بات کریں تو ایک سے بڑھ کر ایک فلاپ پرفارمنس کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ ان بڑے نام کے کرکٹرز کے کھاتے میں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز، تجزیہ کار اور کرکٹ پنڈتوں نے شکست پر اپنے اپنے انداز میں خیالات کا اظہار کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی نا فٹنس ہے اور پرفارمنس صفر ہے اور فوکس تو نا ہونے کے برابر ہے۔انتہائی افسوس کیساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی اب خود کو کھیل سے بڑا سمجھنے لگے ہیں، لاکھوں روپے کے سینٹرل کنٹریکٹ، پرکشش میچ فیس اور کروڑوں روپے کے لیگ معاہدوں نے ان کھلاڑیوں کو اس حد تک خراب کردیا ہےکہ کھیل کے سوا ان کھلاڑیوں کو سب کچھ کرنا آتا ہے۔

ناقص پرفارمنس پر ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید برداشت نا کرنے والے کرکٹرز کا رہا سہا دماغ ان کے منیجرز نے بگاڑ دیا ہے، ہمارے کھلاڑی گراؤنڈ میں پرفارمنس پیش کرنے کے بجائے میڈیا مہم سے ہیرو بننے کے سپنے دیکھنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ سے آپ کو ہر موضوع پر خیالات کا اظہار ملے گا لیکن اگر نہیں ملے گا تو گراؤنڈ میں ان سے پرفارمنس۔ دو چار لگاتار میچ کھیلنے پر ان کی فٹنس کی قلعی کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ فٹنس ٹیسٹ دیتے وقت ان کے بہانے ختم نہیں ہوتے اور کھیل پر فوکس ؟ یہ تو مت ہی پوچھیں ؟ نیٹ پر چند منٹ وقت گزار کر ویڈیو سوشل میڈیا پر ایسے چڑھاتے ہیں، جیسے ان سے بڑا کوئی سورما نہیں۔ 

گراؤنڈ میں ٹریننگ کرنے کے بجائے ،جم میں چند منٹ گزار کر ورزش کم اور ویڈیوز زیادہ بناتے ہیں۔

اتنی ساری خرابیاں؟ سوال یہ ہے کہ اب چیزیں ٹھیک کیسے ہونگی؟ کرکٹ بورڈ! جی ! پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاملات اب پیشہ ورانہ انداز میں دیکھنے ہونگے؟ کیا مطلب سوال یہ ہے؟ کیا ابھی ایسا نہیں ہوتا؟ جی بالکل بھی نہیں! احتساب کا عمل “ صفر”۔

اگر کرکٹ بورڈ کو معاملات ایسے چلانے ہیں تو پھر پیچھے آنے والے نوجوان کرکٹرز بھی موجودہ کرکٹرز کی تقلید میں کچھ کم نہیں ہیں کیونکہ ایک پرفارمنس پر ہمارے ملک میں “ ہیرو” بنانے کا کلچر چل پڑا ہے۔ ایک جیت پر صفر سے وزیر اعظم اور اعلیٰ شخصیات مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دیتے ہیں۔ ایسے تو معاملات ٹھیک نہیں ہونگے۔

جی سیدھا راستہ ہے، ہمارے کھلاڑی کھیل میں نام بنائیں ، بورڈ اس بات کو یقینی بنائے۔ سب سے پہلے کھیل ہے۔ ورنہ سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے چند سال پہلے BBC کو انٹرویو دیتے ہوئے ،درست ہی کہا تھا۔ پاکستان کرکٹ میں ٹیلنٹ ’Sorry no telent‘۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026