Skip to content
  • Saturday, 30 May 2026
  • 10:59 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
  • سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
  • کراچی میں کتےکےکاٹنے سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا
  • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
  • اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
Headline تازہ ترین

افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار

DAILY MITHAN Mar 2, 2026 0


افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار

آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا، افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ: سینیئر سکیورٹی عہدیدار—فوٹو:فائل

سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے آپریشن غضبُ للحق کے حوالے سے کہا ہے کہ  افغان طالبان حکومت کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے اور آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا۔

سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے آپریشن غضبُ للحق کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں یا سرگرم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشنز کا دورانیہ افغان طالبان حکومت کے زمینی اقدامات پر منحصر ہوگا، افغان طالبان حکومت کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان حکومت متعدد دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو پاکستان کو قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم کرنا ہوگی، ہم کسی جلد بازی میں نہیں ہیں، پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور اُن کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ وہ جائز اہداف ہیں جو سیلف ڈیفنس کے زمرے میں آتے ہیں۔

سینیئر سکیورٹی عہدیدار کے مطابق افغان طالبان حکومت اور اُن کے بھارتی سرپرست من گھڑت پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری کارروائیاں صرف اُن خوارجی عناصر اور اُن کے حامیوں کے خلاف ہیں، یہ خوارجی عناصر پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث یا معاون ہیں۔

سینیئر سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھاکہ اب تک 180 سے زائد چوکیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے، 30 سے زائد اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کیا گیا ہے، یہ وہی مقامات ہیں جن کا دہشت گرد لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے، پاکستان آپریشن غضبُ للحق کے خاتمے کے معاملے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرے گا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یہ تاثر کہ پاکستان اگلا ہدف ہو سکتا ہے، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار

ایران جنگ کے حوالے سے کہا کہ ایران کے حوالے سے پاکستان متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے، ایران نے پاکستان کے ردِعمل کو سراہا ہے جس کی تائید چین اور روس نے بھی کی جبکہ پاکستان نے ایران کے برادر عرب ممالک کو نشانہ بنانے پر اپنے تحفظات واضح بیان کیے۔

سینیئر سکیورٹی عہدیدار کے مطابق پاکستان ایک مستحکم اور پُرامن ایران کا خواہاں ہے، یہ تاثر کہ پاکستان اگلا ہدف ہو سکتا ہے، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، پاکستان اور ایران کو عسکری، خارجہ پالیسی اور داخلی حالات کے اعتبار سے یکساں قرار نہیں دیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی کارروائیوں میں اب تک افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے مارے گئے اور 630 سے زائد زخمی ہوئے۔ 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ، افغانستان میں 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوست اور جلال آباد میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایمو نیشن ڈپو اور ڈرون اسٹوریج سائٹ کو تباہ کردیا گیا، افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتےکےکاٹنے سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026