لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت کے مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور سات لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے دونوں مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم مولانا طاہر سیفی اور ملزم ریاض نے سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا جس پر مولانا طاہر سیفی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ اور ملزم ریاض کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا قصور میں مقدمہ درج تھا۔


























Leave a Reply