امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی ہے۔
ایپسوس سروے کے مطابق ایران پر حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گرگیا۔
27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت کی اور43 فیصد نے مخالفت کی جب کہ 29 فیصد افراد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوگئے ہیں۔

























Leave a Reply