پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کو پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور اب تک افغان طالبان کی درجنوں چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پاکستانی جوانوں کو افغان طالبان کی جانب سے چھوڑی گئی گاڑی پر چڑھے اور نعرے لگاتے بھی دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرا دیا ہے، قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغان ٹرمینل بھی تباہ کردیا جبکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔


























Leave a Reply