کراچی یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جھمن داس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
یلو لائن بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن پر سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزمان پر ساڑھے 8 ارب روپے کانٹریکٹرز کو ایڈوانس پیمنٹ کرنے کا الزام ہے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانےکے الزام میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی دوران اینٹی کرپشن عدالت نے ضمیر عباسی کی مبینہ حراست کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
جج نے لکھا کہ وکیل نے وکالت نامے کے بغیر عدالت سے رجوع کیا، مبینہ حراست پر دلائل بھی نہیں دیے۔


























Leave a Reply