امریکی سکیورٹی اداروں کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں 250 سالہ جشن آزادی کی تقریب پر دھماکا خیز ڈرون سے مبینہ حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی سازش ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنائی۔ سکیورٹی اداروں نے مبینہ سازش کے الزام میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش میں ممکنہ طور پر ملوث 23 افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سازش کا انکشاف 10 جون کو ہوا، جس کے بعد منصوبہ سازوں کی گرفتاری شروع کی گئی۔
امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اس منصوبے میں دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون استعمال کیے جانے تھے، جنہیں علاقے کی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔


























Leave a Reply