فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔
فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے اپنے پہلے میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دی۔ اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔
نیو جرسی میں فرانس اور سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف دلچسپ رہا، ابتدا میں فرانسیسی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کے اسٹار کھلاڑی اس موقع کا فائدہ نہ اُٹھاسکے۔
دوسری جانب سینیگال کی ٹیم نے اچھے دفاع کے ساتھ بہترین اٹیک بھی کیے لیکن وہ ان حملوں کو گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔
وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔
تاہم دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی جس میں آخر کار فرانسیسی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور 66ویں منٹ میں ایم باپے نے ایک موو پر ٹیم کیلئے پہلا گول کردیا۔
82 ویں منٹ میں بریڈلے بارکولا نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔
پھر انجری ٹائم میں سینیگال کی جانب سے ابراہیم نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-2 کردیا لیکن کھیل کے بالکل آخری لمحات میں ایم باپے نے ایک شاندار کک کے ذریعے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کردیا۔
یوں فرانس کی ٹیم 1-3 کی اسکور لائن کے ساتھ میدان سے فاتح بن کر نکلی ۔


























Leave a Reply