فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور اسٹیڈیم میں ایرانی پرچم نے ایران کے سپورٹرز کو پُرجوش کر دیا۔
گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیدنی تھا۔
میچ کے آغاز پر اسٹیڈیم میں ایران کا سرکاری پرچم کھولا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جس پر ایرانی شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوا۔
ادھر امریکی عدالت نے فیفا ورلڈ کپ میں شاہ کے دور کا ایرانی پرچم لہرانے پر عائد فیفا کی پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔
اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جاسکے گا ۔


























Leave a Reply