امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے 61 فیصد شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔
گیلپ انٹرنیشنل نے نیاسروے جاری کر دیا جس کے مطابق بینجمن نیتن یاہو کو عالمی سطح پر ناپسند کرنے والوں کی مجموعی شرح 2019 کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھی ہے۔
سروے میں امریکا اور یورپ سمیت 58 ممالک کے 61 فیصد شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا۔
سروے میں لوگوں نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم میں اسرائیلی وزیراعظم کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گیلپ انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ ایران کے 98 فیصد شہریوں نے کہا۔اس کے علاوہ یورپی ممالک میں بھی ناپسندیدگی کی شرح زیادہ دکھائی دی ۔
برطانیہ میں 52فیصد ،امریکا میں 42فیصد افراد نیتن یاہو کےلیے کھل کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آئے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں 49 فیصد نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ناپسندیدہ ترین شخصیت قرار دیا۔
اس کے برعکس آذربائیجان ، کینیا، اور بھارت میں نیتن یاہو کو زیادہ حمایت ملی ۔کینیا اور آذربائیجان میں 58 فیصد ، بھارت میں 50فیصد نے اسرائیلی وزیر اعظم کی حمایت کی۔


























Leave a Reply