کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی سہراب گوٹھ سے بازياب کرالی گئی، لڑکی سے لاکھوں روپےنقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق لڑکی گھر سےلاکھوں روپےنقدی، ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، گھڑیاں، موبائل فون، ٹیبلیٹ، اسکول بیگ لے کر گئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو والدین نے تعلیم جاری رکھنے سے منع کیا تو وہ سامان اور زیورات لے کر گھر سے نکل گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے ایک رکشے والے کے سامنے خود کو لاوارث ظاہر کیا تو وہ اسے اپنے گھر لے گیا۔
ایس ایس پی توحید میمن کے مطابق لڑکی رکشہ ڈرائیور کے گھر اس کےبچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور اس کا اسکول میں داخلہ بھی کرودایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اب لڑکی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


























Leave a Reply