مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔
حکومت کی جانب سے 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد لاہور کا آسمان آج کل رنگ برنگی پتنگوں سے سجا ہوا ہے۔
بسنت کے فیسٹیول کو لاہوریے بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ، جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر مشہور چاہت فتح علی خان بھی پیچھے نہ رہے اور بسنت منانے لاہور پہنچ گئے۔
اس حوالے سے گلوکار نے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں پتنگوں کو اٹھا کر ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ چاہت فتح نے بسنت کے رنگوں کی مناسبت سے تیز گلابی رنگ کا لباس بھی پہنا ہوا ہے۔
گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


























Leave a Reply