محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور کا کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، پتنگ باز بجلی کی تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے جڑے افراد کی چاندی ہو گئی ہے جبکہ پتنگ اور ڈور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور کے شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان خرید رہے ہیں۔


























Leave a Reply