وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال قید ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گٹر میں گِر کر کسی کی جان گئی تو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ گر گئی تھی، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔
اسی طرح سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی، جسے بروقت ریسکیو کرکے والد کے حوالے کردیا گیا تھا۔


























Leave a Reply