Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 11:17 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • JF-17 کی عالمی اڑان

حالیہ پوسٹس

  • جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
  • احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
  • گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
  • ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
Headline تازہ ترین

JF-17 کی عالمی اڑان

DAILY MITHAN Feb 4, 2026 0


گزشتہ ماہ جب انڈونیشیا کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے اور جیسے ہی اُن کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے 6 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے استقبال کرتے ہوئے اُن کے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور وائرلیس پر انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان آمد پر مبارکباد پیش کی۔

 انڈونیشیا کے صدر نے جب اپنے طیارے کی کھڑکی سے باہر دیکھا تو دونوں اطراف جے ایف 17 طیارے دیکھ کر وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے حکومت پاکستان سے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا، یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی اُن کا استقبال جے ایف 17 طیاروں سے کیا گیا تھا اور وہ ان طیاروں سے اتنے متاثر ہوئے کہ بعد ازاں سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 4 ارب ڈالر مالیت کے 40 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پایا۔

غیر ملکی سربراہانِ مملکت کا جے ایف 17 طیاروں کے ذریعے استقبال اِن طیاروں کی مؤثر مارکیٹنگ کی اعلیٰ مثال ہے، اس تناظر میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابل تحسین ہے جو پاکستان اور اسکی دفاعی صلاحیتوں کی مارکیٹنگ بڑے مؤثر انداز میں کررہے ہیں، جنرل عاصم منیر جس ملک کا دورہ کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کے آرڈرز کے ساتھ وطن واپس لوٹتے ہیں جسکی حالیہ مثال اُن کا دورہ سوڈان اور لیبیا ہے جہاں سے وہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے آرڈرز کے ساتھ وطن واپس لوٹے۔ 

چین کے اشتراک سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار ہونے والا جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی عالمی سطح پر پہچان بن چکا ہے، گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت جنگ ’’معرکہ حق‘‘ میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پوری دنیا میں جے ایف 17 طیاروں کی دھاک بیٹھتی نظر آرہی ہے جسکے خوف سے بھارتی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے گرائونڈ کردیے تھے۔ 

جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کے منصوبے کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب پریسلر ترمیم کے تحت امریکا نے پاکستان کو 28ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی روک دی تھی جسکے بعد پاکستان اور چین کے درمیان جے ایف 17طیاروں کی تیاری کے باقاعدہ منصوبے کا آغاز ہوا۔

اس سلسلے میں 1998 میں نواز شریف دور میں پاک چین ائیر فریم معاہدہ اور 1999 میں جے ایف 17منصوبے کا معاہدہ طے پایا جبکہ 2003ء میں طیارے کا پہلا ماڈل تیار ہوا اور آج اس طیارے کے 58فیصد پرزے پاکستان میں ہی تیار کیے جاتے ہیں جو ملکی دفاعی خود انحصاری کی ایک واضح مثال ہے۔ 

پاکستان، دنیا کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے مکمل دفاعی پیکیج کے طور پر پیش کررہا ہے جس میں پائلٹ کی تربیت، تکنیکی معاونت اور مینٹی نینس جیسی سہولیات بھی شامل ہیں،  اس طیارے کی قیمت 30 سے 40 ملین ڈالر ہے جبکہ اس کے مقابلے میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی قیمت 100ملین ڈالر سے زائد ہے۔

جے ایف 17 طیارہ 8 سے زائد میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ریڈار سسٹم کے ذریعے دشمن کے اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بناسکتا ہے، دبئی ائیر شو سمیت مختلف بین الاقوامی فضائی نمائشوں میں اس طیارے نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور عالمی توجہ حاصل کی۔ یہ وہی ائیر شو تھا جس میں بھارتی تیجاس طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا۔

گزشتہ سال بھارت کیساتھ ہونیوالی جنگ ’معرکہ حق‘ پاکستان کیلئے ایک نعمت ثابت ہوئی ہے اور اس جنگ میں کامیابی کے بعد جہاں ایک طرف دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا، وہاں دوسری طرف جنگ میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیوالے جے ایف 17تھنڈر طیاروں اور دیگر دفاعی ساز و سامان کی بیرون ملک طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 حالیہ مہینوں میں ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے سعودی عرب میں سعودی ائیر چیف اور پاکستان میں بنگلادیش کے ائیر چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، اسی طرح انڈونیشیا جو فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کے معاہدے کے بہت قریب تھا، اب ’’معرکہ حق‘‘ میں جے ایف 17طیاروں کی شاندار کارکردگی کے باعث ان طیاروں کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 خلیجی ممالک، وسط ایشیائی ریاستیں، میانمار (برما)، نائیجریا، سوڈان، ایتھوپیا، لیبیا، بنگلادیش، مراکو، ایران اور انڈونیشیا اُن ممالک میں شامل ہیں جن سے جے ایف 17طیاروں کی فروخت پر بات چیت جاری ہے جبکہ 13ممالک میں سے 8 ممالک سے جے ایف 17 کی فروخت کے معاہدے حتمی مراحل میں ہیں جن میں مراکو بھی شامل ہے۔

 اس طرح جے ایف 17 تھنڈر طیارہ، پاکستان کی دفاعی برآمدات کی حکمت عملی کامرکز بن چکا ہے اور اسے ایک حقیقی گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے،  وزیر دفاع خواجہ آصف جو حال ہی میں مراکو کے دورے سے وطن واپس آئے ہیں، یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ’ہمیں جے ایف 17 طیاروں کے اتنے آرڈرز مل رہے ہیں کہ مستقبل میں آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ پڑے گی اور انشاء اللہ بہت جلد دفاعی برآمدات پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نکال سکتی ہیں۔‘


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
جعلی عامل میاں بیوی نے گھر کا صفایا کردیا، مقدمہ درج
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا خدشہ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی سود سے پاک نظام کیساتھ ہم آہنگی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026