وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خیبر پختونخوا حکومت کو این ایف سی میں جائز حق دلانے اور متعلقہ مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزیر خزانہ سے خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی فنڈز کے بروقت اجراء اور قومی مالیاتی کمیشن سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ نےکہا کہ ضم شدہ اضلاع کے مسائل سے وفاقی حکومت باخبر ہے، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ تعاون کرےگی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی نے وزیراعظم سے ملاقات میں صوبے کے فنڈز کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔


























Leave a Reply