لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب روایتی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل متعارف کرا یا گیا ہے۔
جس کے تحت فرنچائزز اب ہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
منگل کو پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے فرنچائزز نے ریٹینشن کا اعلان کر دیا ہے۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔
لاہور قلندرز نے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا۔
لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کےری ٹینشنز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ری ٹین کیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی،گولڈ میں خوشدل شاہ، ایمرجنگ میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ری ٹین کیا گیا۔
سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ری ٹین کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیزکر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان،حیدرعلی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری اور محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا کر دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹینشنز کا اعلان کردیا جس کے مطابق پلاٹینم میں ابرار احمد کو ری ٹین کیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق ،گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کو ری ٹین کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو بھی ریلیز کر دیا۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگولڈ سے خرم شہزاد،حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 نئی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کو آکشن سے قبل ری ٹین رکھنے کے لیے ڈیڈ لائن 6 فروری ہے۔


























Leave a Reply