کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے خلاف صوبائی محتسب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب نے ریکارڈ پر موجود شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق صوبائی محتسب کا 31 جولائی 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ مونس علوی کے خلاف سابق ملازمہ نے صوبائی محتسب کے پاس شکایت جمع کرائی تھی جس پر ان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔


























Leave a Reply