Skip to content
  • Tuesday, 3 February 2026
  • 5:38 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اس شفاف ٹیپ کو آپ چپکانے سے ہٹ کر ان حیران کاموں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں

حالیہ پوسٹس

  • بھارت نے روسی تیل کی خریداری روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا: روس
  • بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اور بھارت کو شکست دینگے، خواجہ آصف
  • خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد
  • اوپن اے آئی کی وہ ایپ جس نے سام آلٹمین کو خود کو بے مصرف سمجھنے پر مجبور کر دیا
  • ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان
Headline تازہ ترین

اس شفاف ٹیپ کو آپ چپکانے سے ہٹ کر ان حیران کاموں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں

DAILY MITHAN Feb 3, 2026 0


اس شفاف ٹیپ کو آپ چپکانے سے ہٹ کر ان حیران کاموں کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں

یہ ٹیپ متعدد کاموں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے / فائل فوٹو

چیزوں کو چپکانے کے لیے ٹیپ جیسے اسکاچ ٹیپ کا استعمال بہت زیادہ عام ہوتا ہے۔

مگر یہ صرف چیزوں کو چپکانے یا جوڑنے کے لیے ہی نہیں مددگار نہیں بلکہ اسے متعدد حیران کن کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بیشتر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ اس ٹیپ کو متعدد کاموں کے لیے آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تو جانیں کہ اس شفاف ٹیپ کو آپ کن کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر کی بورڈ کی صفائی

کی بورڈ ایسی چیز ہے جس میں مٹی، ذرات اور کافی کچرا جمع ہوتا رہتا ہے اور اس کی صفائی آسان نہیں ہوتی۔

اس کی صفائی کے لیے کمپیریس ائیر کین استعمال کیے جاتے ہیں جو ہر ایک کو آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے، مگر اسکاچ ٹیپ سے بھی ایسا ممکن ہے۔

ٹیپ کا ایک ٹکڑا کی بورڈ پر موجود گرد اور ننھے ذرات کو انتہائی مؤثر انداز سے اٹھا لیتا ہے۔

ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑے اکٹھے کریں

اگر غلطی سے گلاس یا شیشے سے بنی کوئی چیز ٹوٹ جائے تو یہ خطرہ موجود ہوتا ہے کہ ننھے ذرات صفائی کے باوجود وہاں موجود ہوں جو پیروں میں گھس سکتے ہیں۔

تو اس سے بچنے کے لیے کچھ مقدار میں ٹیپ کو کسی بڑے کاغذ کے گرد لپیٹ لیں (ٹیپ کا چپکنے والا حصہ باہر کی جانب ہو) اور اس کاغذ کو فرش پر اچھی طرح پھیر لیں تاکہ شیشے کے تمام ننھے ذرات اس پر چپک جائیں۔

جوتوں کے تسموں کو ٹھیک کریں

جوتوں کے تسموں کے سرے اگر سائیڈ میں لٹکنے لگے تو جوتے بدنما لگنے لگتے ہیں، اس سے بچنے کے لیے اسکاچ ٹیپ کے ایک پتلے ٹکڑے کو تسموں کے سروں کے ارگرد لپیٹ دیں اور بس۔

کپڑوں سے بال اور دھاگے وغیرہ کی صفائی

لباس پر رُواں یا دھاگوں کا نکلنا ان کو بدنما بناتا ہے، تو اسکاچ ٹیپ کو ہیئر برش کے ہینڈل پر لپیٹ کر لباس کے اس حصے پر رگڑیں اور احتیاط سے واپس کھینچ لیں۔

کریڈٹ کارڈ کی مرمت کریں

بہت زیادہ سوائپنگ سے کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی ماند پڑنے لگتی ہے۔

اگر آپ کو لگے کہ کریڈٹ کارڈ معمول کی طرح کام نہیں کررہا تو اس پٹی کو اسکاچ ٹیپ کی پتلی تہہ سے ڈھانپ دیں۔

مگر یہ طریقہ زیادہ عرصے تک کام نہیں کرتا اور نیا کارڈ لینا ہی مستقل حل ہوتا ہے۔

اس ٹیپ کے طریقہ استعمال سے ہٹ کر ایک اور چیز لوگوں کے لیے اکثر مسئلے کا باعث بنتی ہے اور وہ ہے اس ٹیپ کے سرے کو تلاش کرنا۔

جی ہاں یہ مسئلہ اکثر افراد کو چڑچڑا بنا دیتا ہے کیونکہ ٹپ کے سرے کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند آسان طریقوں سے اس بظاہر معمولی مگر عام مسئلے سے بچنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

ٹوتھ پک سے مدد لیں

ٹیپ کاٹنے کے بعد ٹوتھ پک کو سرے کے نیچے چپکا دیں، اگلی بار جب ٹیپ استعمال کرنا ہو تو اس ٹوتھ پک سے علم ہو جائے گا کہ اس کا سرا کہاں موجود ہے۔

پیپر کلپ بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے

اپنے کام کے لیے ٹیپ کاٹ کر پیپر کلپ کو لیں اور اسے سرے کے نیچے چپکا دیں۔

اس طرح اگلی بار سرے کو تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

آنکھوں سے معائنہ کریں

اگر ٹیپ کے سرے کو تلاش کر رہے ہیں تو ٹیپ رول کو ہاتھوں میں پکڑ کر اسے غور سے دیکھیں اور انگلیوں کی مدد سے اس کے سرے کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

یعنی انگلی درمیان میں رکھ کر آہستگی سے رول کو گھمائیں اور سرے کی سختی یا موٹائی کو محسوس کرنے کی کوشش کریں۔

اسی طرح تیز روشنی میں ٹیپ رول کو آہستگی سے گھما کر دیکھنے سے بھی سرے کو تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

آٹے سے بھی سرے کو تلاش کرنا ممکن

انگلی کو خشک آٹے میں ڈبو دیں جس سے کچھ مقدار میں ذرات انگلی میں لگ جائیں گے۔

اس کے بعد انگلی کو ٹیپ رول پر گھمائیں ایسا کرنے سے شفاف ٹیپ میں سرے کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

اگر آٹا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ٹالکم پاؤڈر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پینسل بھی مددگار

پینسل سے لکیر کھینچتے ہوئے ٹیپ رول کو آہستگی سے گھمائیں۔

اس لکیر سے ٹیپ کے سرے کو تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

ٹیپ کے سرے کو فولڈ کرلیں

ٹیپ کو کاٹ کر اس کے سرے کو فولڈ کر دیں تاکہ سطح سے چپکنے کی بجائے اوپر کی جانب اٹھ جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
بھارت نے روسی تیل کی خریداری روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا: روس
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
بلوچ عوام کی مدد سے پراکسی جارحیت میں افغانستان اور بھارت کو شکست دینگے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
اوپن اے آئی کی وہ ایپ جس نے سام آلٹمین کو خود کو بے مصرف سمجھنے پر مجبور کر دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے: علیمہ خان
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پی ٹی آئی کے ایک حامی نے واقعی عمران خان کو اپنی فیملی پیش کرنے کی پیشکش کی؟
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ پہلی جھلک سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان میں سونا مسلسل سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کرلیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پشاور زلمی کا بابراعظم کو ریٹین اور صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کے کہنے پر انہیں آنکھ کے پروسیجر کیلئے پمز لے جایا گیا: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
خاتون سے ہراسانی کا الزام، گورنر سندھ نے سی ای او کے الیکٹرک کیخلاف محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
وفاق پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، 4400 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
فائر سیفٹی کیخلاف ورزی پر صدر میں 200 سے زائد دکانیں سیل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
بسنت پرلاہور ائیرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
13 سالہ بچے نے پبھرے سمندر میں 4 گھنٹے تیر کر اپنے خاندان کی زندگی بچالی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
خاتون شوہر کے غائب ہوجانے کے 2 برس بعد تنسیخ نکاح کیلئے عدالت جاسکتی ہے: اسلامی نظریاتی کونسل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
اگر وزیراعظم گھر نہیں جارہے تو میں بھی نہیں جارہا، میئر کراچی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات، پی ٹی آئی کا فورسز کیخلاف مہم میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
چھٹیاں گزارنے جاپان جانیوالی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر جان کی بازی ہار گئی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026