فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجرجنرل محمد بن سعید نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اوردہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا جبکہ فریقین کا دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات میں انٹیلی جنس تبادلے اور رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردارکوسراہا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔
میجرجنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اورخدمات کو تسلیم کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،آئی ایس پی آر
ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کیلئے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پرزوردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے، وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی میں انتہاپسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔


























Leave a Reply