جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں میئرکراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی۔
سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین کے ترجمان کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اراکین کونسل کے دستخط کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے مرحلے میں 29 خواتین اراکین کونسل نے دستخط کیے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس 127 ارکان کی تعداد ہے جبکہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت تحریک عدم اعتماد کے لیے ارکان کی تعداد مقرر نہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےمطابق مرتضیٰ وہاب نئےانتخاب میں حصہ نہیں لےسکیں گے۔
خیال رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مخصوص نشستوں کے ساتھ کونسل کے اراکین کی تعداد 367 ہے، میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 185 ووٹ درکار ہیں۔
میئر کراچی مترضیٰ وہاب کو تحریک انصاف کے منحرف 32 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔


























Leave a Reply