Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 5:04 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

حالیہ پوسٹس

  • ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
  • امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
  • پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
  • سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
تازہ ترین

طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

DAILY MITHAN Feb 2, 2026 0


طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے  آگئی

ماضی میں سامنے آنے والی تصویر جس میں جے 16 طیارے میں مبینہ طور پر PL-17 نصب ہے

چین کے جدید ترین اور پراسرار ہتھیاروں میں شمار ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ائیر ٹو ائیڑ میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ 

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق PL-17 دنیا میں سب سے زیادہ رینج رکھنے والا فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہو سکتا ہے اور مغربی بحرالکاہل میں امریکی فضائی برتری کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ تصویر حالیہ دنوں میں چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 

تصویر میں ایک PL-17 میزائل یا اس کا ماڈل ایک اسٹینڈ پر رکھا دکھایا گیا ہے۔ ایک شخص میزائل کے سامنے کھڑا ہے جس کا چہرہ ڈیجیٹل طور پر چھپایا گیا ہے۔ بیشتر دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ تصویر میں نظر والا میزائل ایک ماڈل ہے لیکن اس کا سائز  بالکل اصل میزائل جیسا  ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق PL سیریز چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے لیے تیار کیے گئے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا نام ہے جن میں کم فاصلے کے لیے PL-10، درمیانے فاصلے کے لیے PL-11 اور PL-12 جبکہ طویل فاصلے پر ہدف کے نشانہ بنانے کے لیے PL-15 میزائل شامل ہیں۔

طویل فاصلے تک فضا سے فضا میں مار کرنیوالے چینی میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے  آگئی

چینی سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے والی تصویر

چینی میڈیا کے مطابق PL-17 کم از کم گزشتہ ایک دہائی سے تیاری کے مراحل میں ہے تاہم اس کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ یہ میزائل نہ ہی بڑی فوجی پریڈز میں دکھایا گیا ہے اور نہ ہی فوجی مشقوں کی ویڈیوز میں نمایاں ہوا ہے۔ البتہ 2016 سے اب تک چند دور سے لی گئی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں اسے J-16 لڑاکا طیارے پر نصب دیکھا گیا۔

ان تصاویر کی بنیاد پر امریکی فوجی تجزیاتی ویب نے اندازہ لگایا ہے کہ PL-17 کی لمبائی 6 میٹر (20 فٹ) سے زیادہ ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک ریڈار گائیڈڈ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جس کی رینج 400 کلومیٹر (تقریباً 250 میل) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس وقت امریکی فوج کے زیرِ استعمال سب سے زیادہ رینج رکھنے والا فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل AIM-120D ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ رینج 160 کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے دسمبر میں کانگریس کو پیش کی گئی چین کی فوجی طاقت سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ PL-17 سے لیس J-16 لڑاکا طیارے کی حملہ کرنے کی صلاحیت 1400 کلومیٹر سے زائد ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق PL-17 کے سیکر سسٹم میں جدید AESA ریڈار شامل ہو سکتا ہے جو PL-15 میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ PL-15 میزائل 2015 میں سروس میں شامل ہوا تھا اور اس کی رینج 200 کلومیٹر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق PL-17 کی پہلی  تصاویر 2016 میں سامنے آئی تھیں جن میں اسے J-16 لڑاکا طیارے پر آزمائشی مراحل کے دوران دیکھا گیا تھا۔ J-16 چین کا طاقتور ترین ہیوی ملٹی رول فائٹر جیٹ ہے اور اب تک یہی واحد طیارہ ہے جس پر PL-17 نصب دیکھا گیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں مشکل کیسز بنتے ہیں کامیابی کی کہانیاں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026