Skip to content
  • Wednesday, 17 June 2026
  • 4:15 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع

حالیہ پوسٹس

  • برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان تشکرکی گونج، امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستانی ثالثی کی تعریف
  • ایم باپے کا جادو چل گیا، سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے ہرا دیا
  • امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور پرچم نے سماں باندھ دیا، اسٹیڈیم میں ایرانی فینز پُرجوش
  • امریکا نے اسرائیل کو ایران کیساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا
  • ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا
پاکستان

مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع

DAILY MITHAN Feb 1, 2026 0


مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع

زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے کے ممبران ہیں، جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کا نام لاپتہ افراد میں شامل ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف/ فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے اور پورے ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا زیادہ تر لاپتہ افراد کالعدم بی ایل اے کے ممبران ہیں، جب دہشتگرد مارے جاتے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ ان کا نام لاپتہ افراد میں شامل ہے، ان کے لواحقین لاپتہ افراد کا الاؤنس بھی لیتے ہیں اور یہ لوگ چھوٹے بچوں اور خواتین کو استعمال بھی کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے  کہا کہ کل کے حملوں میں 2 جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، یہ ہمیں دوبارہ معاشی اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، جو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں ان کے انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، بی ایل اے ایک فارن فنڈڈ دہشت گرد تنظیم ہے، یہ دیگرمما لک میں بھی ہے۔

ہندوستان اور افغانستان بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسی فرنچائزز استعمال نہ کریں: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسے فرنچائزز استعمال نہ کریں، ہم طویل عرصے سے ان کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے، کوئٹہ سریاب روڈ پر واقعہ ہوا، دالبندین ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ہوا، نوشکی میں بھی حملہ کیا گیا، 12 مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا، دہشتگرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، ہماری افواج اس وقت بھی آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اسرائیل کی خوشنودی، امریکا کی قربت کیلئے مجرے کراتا ہے اور خود بھی ڈانس کرتا ہے، یہ میں نہیں کہہ رہا، ہندوستان کی کانگریس پارٹی کہہ رہی ہے، ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے ہندوستان کے 7 جہاز گرائے۔

 مسنگ پرسن ٹوٹل فراڈ ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے، یہ مسنگ پرسن ٹوٹل فراڈ ہے، صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، ان کے زیادہ تر لوگ دبئی اور مسقط میں رہتے ہیں، اب یہ خواتین اور بچوں کو بھی استعمال کر رہے ہیں، کراچی میں جو خود کش بمبار بچی پکڑی گئی اس نے اعتراف کیا کہ اس کی ذہن سازی کی گئی، اب انہوں نے غریب لوگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کیا ہے، کل کے ٹارگٹ میں سارے کے سارے نیوٹلائز ہو چکے ہیں، جیسے جیسے سہولت کاروں کا پتہ چلتا ہے انہیں ختم کرتے رہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی عناصر خاموشی اور مذمت نہ کرنے کی وجہ سے ایک قسم کے سہولتکار بن جاتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی نے دہشتگردی کی مذمت کی ہے جو اچھی بات ہے،سہیل آفریدی کا صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے، دہشتگردی کے خلاف سیاسی قیادت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہونا چاہیے، دہشتگرد کارروائیوں میں تمام صوبوں کی بچیاں اور بچے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر مٹی سے محبت کو اولین ترجیح بنائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
پی ایم اے کی ٹیم نے دنیا کی 16 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
ایران امریکا امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ طے پاگیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 12, 2026
پاکستان
پی پی اور (ن) لیگ کے وفود کی ملاقات، گلگت بلتستان میں بریک تھرو متوقع
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا، ایف آئی اے کی تفتیش میں اہم انکشافات
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی: رانا ثنااللہ
DAILY MITHAN Jun 11, 2026
پاکستان
مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب چاروں آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بجٹ پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس طلب
DAILY MITHAN Jun 16, 2026
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026