آج کے ڈیجیٹل دور میں رشتہ تلاش کرنا آسان تو ہو گیا ہے مگر محفوظ اور باوقار رشتہ تلاش کرنا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
دل کا رشتہ اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط اصولوں کے ساتھ سامنے آیا ہے جہاں ہر سہولت صارف کے تحفظ اور اعتماد کو مدِنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
ایڈوانسڈ پروفائل فلٹرزسب سے نمایاں خصوصیت ہے جس کے ذریعے صارف اپنی ترجیحات کے مطابق پروفائلز کو فلٹر کر سکتا ہے۔ تعلیم، عمر، شہر، پیشہ اور خاندانی پس منظر جیسے اہم عوامل کی بنیاد پر درست انتخاب ممکن ہوتا ہے تاکہ وقت ضائع ہونے کے بجائے صرف سنجیدہ اور ہم خیال رشتوں پر توجہ دی جا سکے۔
دل کا رشتہ پر اسکرین شاٹس نہ لینے جیسی سخت پالیسی نافذ ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بناتی ہے۔ کسی بھی پروفائل کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات اور تصاویر کسی غلط استعمال کا شکار نہیں ہوتیں۔
یہ فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے ذہنی سکون کا باعث ہے۔
ویمن ریفرل پروگرام خواتین کے تحفظ اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین اپنی جان پہچان اور اعتماد کے دائرے میں رہتے ہوئے دیگر خواتین کو پلیٹ فارم پر ریفر کر سکتی ہیں جس سے ایک محفوظ، بااعتماد اور سنجیدہ کمیونٹی تشکیل پاتی ہے۔
اسی طرح “نو نمبر اور امیج شیئرنگ “پالیسی دل کا رشتہ کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔ ایپ کے اندر رہتے ہوئے بات چیت ممکن ہے مگر ذاتی نمبر یا تصاویر شیئر کرنے کی اجازت نہیں جب تک کہ دونوں فریق باضابطہ رضامندی اور اعتماد کے مرحلے تک نہ پہنچ جائیں۔
اس سے غیر ضروری دباؤ، ہراسانی اور غلط نیتوں کا راستہ خود بخود بند ہو جاتا ہے۔
مختصراً، دل کا رشتہ صرف ایک ایپ نہیں بلکہ ایک محفوظ، باوقار اور سنجیدہ پلیٹ فارم ہے جہاں رشتے اندازوں یا وقتی جذبات پر نہیں بلکہ اعتماد، احترام اور خاندانی اقدار پر بنتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ایک سنجیدہ رشتہ تلاش کر رہے ہیں، تو دل کا رشتہ آپ کے لیے درست انتخاب ہے۔


























Leave a Reply